اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فرح خان کے خلاف کیس میں بڑی پیشرفت ، 11 کمپنیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایس ای سی پی نے بتایا کہ بشریٰ خان، فرح خان اور احسن جمیل 11 کمپنیوں کے مالک ہیں اور زیادہ تر کمپنیا ں پچھلے 4 سال کے دوران بنائی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنیوں کا کاروباری حجم ایک ارب روپے سے زائدہے اور احسن جمیل نے بھی تصدیق کی ہے کہ ہم ان کمپنیوں کےعہدے دار ہیں۔احسن جمیل نے دعویٰ کیا کہ کسی ایک کمپنی نے بھی 1 ارب روپے کا کاروبار نہیں کیا اور ہمیں نیب کا بھی کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، تمام کمپنیاں کاروبار کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔احسن جمیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ بزنس پارٹنر مظاہر کو طلب کرنے کے بارے میں علم نہیں جبکہ ایمنسٹی سے فائدہ اٹھانے سے متعلق تفصیلات یاد نہیں ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیاکہ ان کمپنیوں میں المعيز ڈیری، البراق، سینیٹوریا ہسپتال اورغوثیہ بلڈرز شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان کمپنیوں کے دیگر شراکت داروں میں حمیرا باجوہ،عرفان ملک،نذر مرشد اور فردوس اقبال بھی شامل ہیں۔
فرح خان کی 11 کمپنیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں








