لاہور: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔
وزیرِاعظم نے صدرِ مملکت کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ صدر مملکت کو جلد مکمل صحت عطا فرمائے اور انہیں دوبارہ بھرپور توانائی کے ساتھ قومی خدمات انجام دینے کا موقع ملے۔
وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ پوری قوم صدر مملکت کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہے۔









