اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی تباہی اور مہنگائی کا گند عمران خان نے پھیلایا۔
اپنے جاری کردہ بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب خود بنی گالہ میں چھپ کر عوام کو سڑکوں پر بلا رہے ہیں ، عمران صاحب عوام کو احتجاج کی کال نہ دیں، اپنی نالائقی اور ناہلی کا ماتم کریں۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب عوام چند ہیروں، سینکڑوں کنال زمین اور مالی فوائد کے لئے قومی اور عوام مفاد پر سودا کرنے والوں کے ساتھ نہیں نکلتی۔
انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ مہنگائی کی تباہی عمران صاحب لائے، آئی ایم ایف سے کمزور بنیادوں پہ معاہدہ بھی عمران صاحب کرکے گئے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی کے زمہ دار عمران خان ہیں، عوام معاشی تباہی کے زمہ دار کے ساتھ نہیں نکلتے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی تباہی اور مہنگائی کا گند عمران صاحب نے پھیلایا، حکومت اسے صاف کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے اس کی خلاف ورزی کی اور پاکستان کی ساکھ خطرے میں ڈالی، اس کے ذمہ دار عمران صاحب آپ ہیں۔









