ریاض (امیر محمد خان سے )نامور سعودی خاتون کوہ پیما پہلی مرتبہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی K2 سر کرنے کے لئے پاکستان کا دورہ کر رہی ہے Nelly Attar اس سے قبل دنیا کہ بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ کو سر کرنے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر سمیت دیگر افسران نے سعودی خاتون کوہ پیما کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے پاکستان کی سیاحت مزید فروغ پائے گی سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں سعودی خاتون کوہ پیما Nelly Attar نے سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور سمیت دیگر سفارتی افسران سے ملاقات کی اور بتایا کہ اسکی ہمیشہ سے یہ خواہش تھی کہ وہ پاکستان جاکر کے ٹو کو سر کرے جس کے لئے وہ 17 جون سے پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں جہاں وہ k2
کو سر کرنے کی مہم کے علاوہ دیگر علاقوں کا بھی سفر کریں گی اس حوالے سے سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے سعودی خاتون کوہ پیما کا یہ دورہ خاص اہمیت کا حامل ہے اس سے عرب ممالک کا رحجان بڑھے گا اور سفارت خانہ پاکستان سعودی عرب سیاحت کے ویزے کو آسان بناتے ہوئے ایک دن میں ویزہ جاری کر رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحت کو فروغ ملے سفیر پاکستان سمیت دیگر افسران نے سعودی خاتون کوہ پیما کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے









