بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیٹف میں ملنے والی کامیابی کٹھن سفر کا نتیجہ ہے،حناربانی کھر

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرمملکت برائے خارجہ امور حناربانی کھرنے کہاہے کہ فیٹف نے پاکستان کی طرف سے کئے گئے تمام اقدامات تسلیم کرلئے ،یہ کامیابی کٹھن سفر کا نتیجہ ہے۔ فیٹف اعلامیے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حناربانی کھرنے کہاکہ عالمی برادری نے بھی کوششوں کو سراہاہے۔انہوں نے کہاکہ یہ کامیابی کٹھن سفر کا نتیجہ ہے، فیٹف پر کام کرنے والی پاکستانی ٹیم کوشاباش۔
قبل ازیں جرمن میڈیا کو انٹرویو میں حنا ربانی کھر کا کہناتھا کہ پاکستان کیلئے بھی فیٹف کے گرے لسٹ سے نکلنا اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ دوسرے ممالک کیلئے، ہمارا طریقہ کار مختلف رہا، ہمیں 2 ورکنگ پلان پر ایک ہی وقت میں کام کرنا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنا کیس بہت وضاحت کے ساتھ پیش کیا ۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے معاملے پر جس نے جتنا کریڈٹ لینا ہے لے لے، ہمارا کام پاکستان کو مشکل سے نکالنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پاکستان نے ایک لمبا سفر طے کیا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ ہمارا کام ہے پاکستان کے لیے کام کرنا اور ہم کام جاری رکھیں گے۔