بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گرے لسٹ :شہباز ،بلاول کا کردار شازیہ خشک کے گانے میں ” آہو نی آہو” کہنے والیوں جتنا،چوہان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے ایکشن پلان پر عملدرآمد عمران خان حکومت نے ممکن بنایا۔
سماجی ربابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے میں شہباز شریف اور بلاول زرداری کا اتنا ہی کردار ہے جتناشازیہ خشک کے گانے کی کامیابی میں ہر مصرعے پرپیچھے ” آہو نی آہو ” کہنے والی ہمجولیوں کا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف اےٹی ایف کی تمام شرائط کوپوری تندہی سےعمران خان اور اُن کی ٹیم نے پورا کیا تھا۔