بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 فیٹف اہداف کی مدت سے پہلے تکمیل میں پاک فوج کا اہم کردار

اسلام آباد(ممتاز رپورٹ)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف ) کے اہداف کو وقت سے پہلے مکمل کرنے میں پاک فوج کا اہم کردار رہاہے۔پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلوانے کے لئے حکومت سے مشاورت کے بعد آرمی چیف کی ہدایت پر سال2019 میں جی ایچ کیو میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز(ڈی جی ایم او) کی سربراہی میں ایک خصوصی سیل قائم کیا گیا تھا۔جب جی ایچ کیو میں قائم ہونے والے اس سیل نے یہ ذمہ داری سنبھالی اس وقت تک ایکشن پلان کے صرف پانچ نکات پر عملدرآمد ہواتھا۔خصوصی سیل نے تیس سے زائد محکموں،وزارتوں اور اداروں کے درمیان جامع میکنزم قائم کیا اور اس حوالے سے پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بنایا۔جی ایچ کیو کے سیل نے فیٹف کے تحفظا ت دورکرنے کے لئے جامع حکمت عملی اور تفصیلی لائحہ عمل وضع کیا اور اپنے ایکشن پلان کو فیٹف کی طرف سے مقررکردہ مدت جنوری 2023 سے پہلے مکمل کیا۔اسی طرح ایف بی آراور سکیورٹی ایکس چینج کمیشن نے بھی ایکشن پلان کے اہداف پر مستعدی سے کام کیا۔