بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  حکمران امریکا اور اسرائیل سے خائف، ہمیں متحد ہونا پڑے گا، حافظ نعیم الرحمٰن

اسلام آباد(اصغر چوہدری) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اسرائیلی جارحیت کے خلاف وفاقی دارلحکومت میں غزہ ملین مارچ ،شہر اقتدار کی فضا فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی ،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسرائیلی بربریت کے خلاف 26اپریل کو پورا پاکستان سراپا احتجاج ہوگا ،قوم کی ماوں و بہنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں ،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے ،امہ کو جگانے آئے ہیں ،فلطینی بچے امہ کی جانب دیکھ رہے ،پوری دنیا میں اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ،ہم بتانا چاہتے کہ انسانی سمندر کے سامنے یہ کنٹینر ریت کی دیوار ثابت ہو نگے ۔

اتوار کو ایکسپریس وے پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقد ہ گزہ ملین مارچ کے شرکاءسے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام میرے معزز دوستوں بیٹوں بیٹیوں کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں یہ غزہ کے لیے نکلا ہوا سمندر ہے، میرے محترم سراج الحق صاحب باقی تمام جماعت اسلامی کے لیڈران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، امت سوئی ہوئی ہے جسکو جگانے کے لیے بار بار اسلام اباد کا رخ کیا جاتا ہے ،اپکو یہاں پر کیوں بلایا گیا ان شاہراہوں پر کیوں مارچ کیا جا رہا ہے ،مجھے افسوس سے یہ کہنا پڑ رہا ہے پاکستان کا حکمران طبقہ خوف کھاتا ہے اسرائیل سے ڈرتے ہیں ،اس لیے ڈرنا شروع کر دیا ،اگر ابھی اپ سے کہوں ہم ابھی مارچ کرتے ہیں تو کیا یہ انتظامیہ راستہ روک سکتے ہیں نہیں روک سکتے اگر ہم اپنا منہ اایمبیسی کی طرف کریں ،مگر یہ ہمارا اپنا ملک ہے اسکی عزت ہماری عزت ہے ،مگر یہ بھی تو نہیں کرتے کہ ہمارا ساتھ دیں کشمیر کے لیے فلسطین کے لیے ہمارے ساتھ تو ہوں،یہ اب بھی ہمارا راستہ نہیں روک سکتے ہم اپنے پولیس والوں کے ساتھ فساد نہیں کرنا چاہتے ہو اپنے لوگوں کو اپنے لوگوں کے خلاف لڑتی ہے کس کے کیے اس قاتل امریکہ جو دنیا میں حکومتوں کو تختہ الٹتا ہے جو اسرائیل کا ساتھی ہے ،اسکے لیے تم مسلم امہ کو اکٹھا نہیں کرتے ہو بہت ہو گیا اب بچے کٹ رہے ہیں انکی نعشیں امت کو پکارتی ہیں ،وہ کہتی ہیں کوئی ہے جو ہم کو بچانے آئے ؟ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پوری دنیا ایک طرف پاکستان ایک طرف وہ ہمارے طرف دیکھ رہے ہیں ،ہم انکو قابو کر سکتے ہیں امریکہ کسی کا نہیں نہ دشمنوں کا ہے نا دوستوں کا ہے دیکھنا ہے تو دیکھو اپنی حکومت کے خلاف لڑتے ہیں وہاں دیکھو انکی حکومت اپس میں لڑ رہی ہے سڈنی پیرس یورپ ہر جگہ اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گے،مگر ہم کیوں خاموش ہیں وہ یہودیوں کے خلاف ہم کیوں نہیں بول سکتے جنہوں نے ہماری زمینوں پر قبضہ کیا ہے ،ابھی بھی ایک دو مہینوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ بچے بوڑھے مرد خواتین شہید ہوئی،اس لیے میں کہتا ہوں یہ روکنا ہو گا ،یہ صرف سیاسی کام نہیں ،فلسطین سے ہمارا ایک تعلق ہے جب پاکستان بنا تحریک چل رہی تھیںتو فلسطین کی رہا ئی کی تحریک بھی شامل تھی ،لیاقت علی خان نے اور قائد اعظم نے واضح کر دیا تھا کہ اسرائیل کو پاکستان تسلیم نہیں کرے گا،اس لیے کہوں گا وہ پاکستان میں کون سا جراتمند ہے ،اگر کوی یہاںں خواب دیکھ رہا ہے کہ ہم نہیں اسکتے تو مت سوچوں یہ انسانوں کا سمندر اپکو تباہ کر دے گا،ہم اس لیے کہنا چاہتے ہیں فلسطینوں کا مقدمہ لڑو اٹھو حکومت کے ایوانوں سے باہر نکلوں،مزید کیا انتظار کرو گے یہ سارے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ کے غلام ہیں ،حماس اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ایک فورس ہے وہ مقابلہ کرنے والی فورس ہے جس نے کامیابیوں کا سفر طہ کیا اب بھی کرے گی انشائ اللہ ،پاکستان اپنی ذمہ درایوں کو پورا نہیں کر رہا اسٹیبلشمنٹ کو جب کام کروانے ہو تو اپس میں مل جاتے ہیں جب حکومت بنانی ہو تو تب حکمران اسٹیبلشمنٹ سے مل جاتے ہیں پی ٹی آئی ہو پی ایم ایل این،حکومت ہو یا اپوزیشن جو کچھ تمہارے پاس ہے سب کچھ مٹ جاے گا ،میں سب کو کہوں کا اکٹھے ہو جاو فلسطین کے لیے کشمیر کے ک لیئے۔انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں دین کی بات مت کرو،ڈیڈھ سال سے بمباری اگ خون سے کھیلہ جا رہا ہے بچے کٹ مر رہے ہیں اپ انکے چہروں پر نظر دوڑائیں وہ اپکو دیکھ رہی ہیں ،اسرائیل میںعزت کو پامال کیا جاتا ہے،انسانیت کہاں ہے ؟دوسری طرف حماس کو دیکھ لو انکی بہادری کو دیکھ لو،مسلم حکمرانوں اب تو کٹھے ہو جاو اب تو خدا کا خوف کرو مسلم حکمرانوں نے بے حسی کا لبادہ اوڑا ہوا ہے انسانیت کا اتنا بڑا جنازہ کہاں نکلے گا جو فلسطین میںنکل چکا،اج بھی نیتن یاو نے کہا ہم یہ جنگ بند نہیں کریں ہمکو پوری قوم کو اکٹھا کرنا ہو گا مسلم ممالک کو اکٹھا کر کے انکو جھنجھوڑ نا ہو گا ،پورا ملک پورا سندھ پنجاب بلوچستان گلگت بلتستان میں انشاء اللہ ہڑتال ہو گی اسکے لیے اپ تیار ہیں، ایک ایک جگہ 26تاریخ کو ہڑتال کریں ،مسلم ممالک پر جہاد فرض ہو چکا ہے ہم ہڑتال کا جہاد کریں گے ہم سوشل میڈیا پر جائں گے تقسیم در تقسیم کر دیا ہے وہ جب دین نہیں اسلام نہیں جو یہ ہی ہو گا،ہیاں سندھی اپنے لیے پنجابی اپنے لیے بلوچ اپنے لیے لڑ رہے ہیں ہر طرف لوگ بول رہے ہیں ہمکو انصاف چاہے،اسکے لیے ایک پرامن لیگ کو اگے بڑھانا ہو گا میں بچوں سے بہنوں سے ماوں سے کہتا ہوں وہ پراڈیکٹ جو انکو فائدہ پہنچاتی ہیں بچیوں سے کہوں گا جو کپڑا یا کچھ بھی گھر کا سامان لیتی ہیں دیکھ کر لیں ،یہ پرامن جہاد ہے ،وزیراعظم پاکستان کو کہتا ہوں ہم نے اج کنٹینرز نہیں گراے ہیں مگر اس انسانوں کے سمندر کے اگے مت سوچو یہ کنٹینرز رک پائں گے ،اپکو سمجھانے کے کیے اج یہ سمندر اپکے سامنے ہے یہ پرامن لوگ ہیں،مزید تقسم ہمارے کام کی نہیں تمہاری عزت نفس کو ہم جانتے ہیں،میں پنجاب کے غیور سندھ کے غیور بلوچ کے کے پی کے کے غیور لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں او ایک جھنڈے تلے ہو جاو مسلم بن جاو تفریق میں مت رہو ،پاکستان کو ظالموں کے ہاتھ سے نکال دو 26اپریل کی ہڑتال کو کامیاب کرو مگر کسی کو ڈنڈا تک مت لگے کوئی پودا مت ٹوٹے،میں اپکا انتظار کروں گا ،آللہ اپکا حام ناصر ہو ۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ سے نیتین یاہو نے خطاب کیا، نیتین یاہو کہتے ہیں جنگ ختم ہوئی اب ہمارا مقابلہ ا±ن سے ہے جو موت سے پیار کرتے ہیں،48 گھنٹوں میں تل ادیب کے قریب پچاس لاشیں دفنائی جاتی ہیں،غزہ کی بستی مظلوم بستی بن چکی ہے،غزہ کی کامیابی، کشمیر اور روہنگیا کے مسلمانوں کی کامیابی ہے، اللہ کا حکم ہے کہ شیطان کے دوستوں کیساتھ جہاد لڑنا ہے،حافظ نعیم الرحمن نے حکمرانوں کو جگانے کا بیڑا اٹھایا ،گزہ ملین مارچ سے جماعت اسلامی کے دیگر راہنماﺅں نے بھی خطاب کای اسٹیج سے پروگرام کے اختتام کا اعلان ہوا تو شرکاءپرامن انداز سے منتشر ہو گے ۔۔۔