مکہ مکرمہ/مدینہ منوہ (خواجہ بابر،نمائندہ خصوصی )پرائیویٹ حج سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس میں وزارت مذہبی کی جانب سے مؤثر مانیٹرنگ کا نظام قائم کیا گیا ہے وزات کے ذمہ دار ذرائع نےسرکاری خبررساں ادارے کو بتایا کہ پرائیویٹ ٹور اپریٹرز کے حج آپریشن کو ٹور آپریٹرز کی تنظیم ہوپ ریگولیٹ کرتی ہے
جس کے پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد میں دفاتر اور تنظیمی ڈھانچہ موجود ہے ۔ حجاز مقدس میں یہ تنظیم اپنے ممبر ٹور اپریٹرز کے حج آپریشن کی نگرانی کرتی ہے تاہم وزارت مذہبی امور کا مکہ اور مدینہ میں مانیٹرنگ سیل بھی قائم کیا گیا ہے جو ہوپ کے ساتھ ہمہ وقت رابطہ میں رہتا ہے ۔ مانیٹرنگ سیل پرائیویٹ سکیم کے عازمین کی رہائش گاہوں میں جاکر انفرادی طور پر ان کے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ساتھ معاہدے کے مطابق رہائش ، ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیتاہے ۔
اگر کوئی ٹور اپریٹر معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا جائے تو اس کی رپورٹ وزارت مذہبی امور میں قائم سیل کو دی جاتی ہے ۔ ایسی کمپنی کو سزا کے طور پر جرمانہ عاید کرنے کے ساتھ ساتھ بلیک لسٹ بھی کیا جاسکتا ۔









