کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کی معروف جوڑی ریمبو اور صاحبہ کی پیٹرول کی بڑھتی قیمت پر دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں ریمبو اور صاحبہ کو پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو سے دونوں اداکاروں کے مداح خوب محظوظ ہوتے نظر آرہے ہیں جبکہ دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔









