اسلام آباد:وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ رات ہمارے پاس معتبراور مصدقہ اطلاع تھی کہ بھارت حملہ کرسکتاہے، خطرہ ہے مگرہماری مسلح افواج پوری طرح تیار ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ رات ہمارے پاس معتبراور مصدقہ اطلاع تھی کہ بھارت حملہ کرسکتاہے، بیان دینے کامقصدبھارت کو پیغام دیناتھا کہ پاکستان دفاع کے لئے تیارہےتاہم کشیدگی کی صورتحال ہوتواتارچڑھاؤآتارہتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خطرہ ہے مگرہماری مسلح افواج پوری طرح تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ شفاف تحقیقات کی پیشکش پہلگام واقعہ میں پاکستان کے ملوث نہ ہونے کا بڑا ثبوت ہے اس سے بڑاثبوت اورکیاہوگا؟بھارت کی یہ بدنیتی ہے کہ وہ ثبوت نہیں دے رہا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کاپہلگام واقعہ سے کوئی لینادینانہیں ہم شفاف تحقیقات کے لئے تیار ہیں تاہم ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت سفارتی محاذ پرحملے کابیانیہ نہیں بناسکا۔
خطرہ ہے مگرہماری مسلح افواج پوری طرح تیار ہیں،عطاء تارڑ







