بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میں قید 20 بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کےاحکامات جاری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں قید 20 بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کےاحکامات جاری کر دیے گئے۔
حکومت پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کے احکامات دیے ہیں۔
ماہی گیروں کوکل صبح ملیر جیل سے واہگہ بارڈر لاہورکیلئے روانہ کیا جائےگا۔ بھارتی ماہی گیروں کوجون 2018 میں پاکستانی سمندری حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔