نئی دہلی:بھارتی خفیہ ایجنسی’’ را‘‘ کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے اعتراف کیا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ حملہ سیکیورٹی کی ناکامی ہے، پہلگام میں کوئی سیکیورٹی نہیں تھی۔ جنگ کا مطلب نیوکلیئر جنگ ہے۔ کشمیری مسلمانوں پر بھارت میں تشدد غلط ہے۔
بھارتی را کے سابق سربراہ نے پہلگام واقعہ کو سیکیورٹی ناکامی قراردے دیا، را کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت کا اعترافی بیان سامنے آ گیا۔
امر جیت سندھ دولت نے اعترافی بیان میں کہا کہ پہلگام واقعہ سیکیورٹی کی ناکامی ہے، پہلگام میں کوئی سیکیورٹی نہیں تھی، جنگ کا مطلب نیو کلیئر جنگ ہے، جنگ آخری اور بدترین آپشن ہے۔
سابق سربراہ را امرجیت سنگھ کہا کہنا ہے کہ پہلگام کے ثبوت دینے سے معاملہ عالمی سطح پر پھیل جائے گا، کشمیری مسلمانوں پر بھارت میں تشدد غلط ہے، پہلگام حملے میں کشمیریوں کا کوئی قصور نہیں۔
دفاعی ماہرین کہتے ہیں کہ یہ بیان پہلگام واقعہ کے فالس فلیگ ہونے کا واضح اقرار ہے، بی جے پی نے ہر دور حکومت میں فالس فلیگ حملے کئے۔
ماہرین نے کہا کہ بی جے پی نے انتہا پسند ہندوؤں کو بھڑکایا اور ان سے سیاسی فائدہ اٹھایا۔
پہلگام فالس فلیگ حملہ سیکیورٹی کی ناکامی ہے، را کے سابق سربراہ نے اعتراف کر لیا







