بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کسی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہو گی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہو گی۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عمران خان عوام آپ کا جھوٹا اور منافق چہرہ پہچانتی ہے اور 25 مئی کا بھگوڑا اب اپنی دی مہنگائی پر فتنہ و فساد پھیلانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام ملکی مفاد کو چند ہیروں کے عوض بیچنے کی کال پر کیوں نکلے ؟ عوام جھوٹے، منافق اور چور کی کال پر کیوں نکلے؟ 4 سال مزدور کی مزدوری اور عوام کی روٹی کھانے والے کی کال پر کیوں نکلے؟ مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کے ذمہ داروں کی کال پر عوام کیوں نکلے؟

عمران صاحب عوام آپ کا جھوٹا اور منافق چہرہ پہچانتی ہے سازشی بیانیہ دفن ہونے کے بعد 25 مئی کا بھگوڑا اب اپنی دی ہوئی مہنگائی پر فتنہ وفساد پھیلانا چاہتا ہے عوام ملکی مفاد کو چند ہیروں کے عوض بیچنے کی کال پہ کیوں نکلے ؟ عوام جھوٹے فتنہ ، منافق اور چور کی کال پہ کیوں نکلے؟مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام پولیس کو گولیاں مرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ عوام ملک کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی ہرزہ سرائی کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟

عوام ملک کو تاریخی مقروض کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟عوام پولیس والوں کو گولیاں مارنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ عوام ملک کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی ہرزہ سرائی کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلیں؟ چار سال ملک کے مفاد ہیرے کی انگوٹھیوں کے عوض بیچنے والوں کی کال پہ کیوں نکلے؟ عوام ملک کو تاریخی مقروض کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟

انہوں نے کہا کہ عوام کشمیر فروشوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ عوام ملک کو تقسیم کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ حکومت ملک کی معاشی سمت درست کر رہی ہے کوئی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہو گی۔عوام کشمیر فروشوں کے ساتھ کیوں نکلے؟عوام ملک کو تقسیم کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟حکومت ملک کی معاشی سمت درست کر رہی ہے کوئی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی