اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر تنقیدکی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام ‘نیا پاکستان’ میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اپنے لوگوں نے معلومات دیں کہ وہ پاگل آدمی ہے.
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے تو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) پر کچھ کیا ہی نہیں، اس معاملے میں کچھ کردار تو اسٹیبلشمنٹ کا ہے جس نے فیٹف قانون سازی پر اتحادی جماعتوں کو سابق حکومت کے ساتھ ٹیبل پر بٹھایا ورنہ عمران تو اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملانے کو تیار ہی نہ تھے ۔
انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنی مرضی کے جج بنا کر اپوزیشن کو سزائیں دینے کا پروگرام بنایا ہوا تھا،عمران خان کو ہٹانے کی ایک وجہ یہ بھی تھی۔









