بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی جارحیت:شہید7سالہ ارتضیٰ کی نمازجنازہ میں صدر،وزیراعظم،آرمی چیف کی شرکت

اسلام آباد:  پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے  بھارتی جارحیت میںشہیدہونے والے سات سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس نمازجنازہ اداکردگئی۔
نمازِ جنازہ میں صدرِ آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری)، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کے علاوہ بڑی تعداد میں اعلیٰ عسکری و سول افسران، حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجی جوانوں اور شہید کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ کے بعد وزیراعظم نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور قابلِ نفرت عمل ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ اقدامات بھارتی حکومت کے جارحانہ اور تکبر آمیز رویے کی عکاسی کرتے ہیں جو علاقائی و عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
صدر اور وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی بہادر افواج ہر محاذ پر دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور ایسی خلاف ورزیاں جو بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہیں، اُن کا منہ توڑ اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔