بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد ،پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی گارڈز کی بچوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل

اسلام اباد(صغیر احمد)ایف ٹن مرکز اسلام آباد میںپرائیویٹ سیکورٹی کمپنی سکیورٹی گارڈز کی بچوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی،پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کے دو اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بچوں کو تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔بچوں کو کیبن میں بند کرکے کان پکڑوائے گئے۔بند کیئے گئے بچے کباڑ اٹھانے کا کام کرتے ہیں ۔پرائیویٹ سیکورٹی اہلکاروں نے سخت گرمی میں بچوں کو بنا پنکھے کے کمرے میں بند کرکے کان پکڑوائے۔شہری کی مداخلت اور ویڈیو بنانے پر بچوں کو چھوڑ دیا گیا