لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم شہبازشریف سے مسلم لیگ(ق)کے مرکزی رہنما مونس الٰہی کے سابق سسراور سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) خالد محمود نے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق اتوار کویہاں وزیراعظم شہبازشریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے سابق سمدھی اور مونس الٰہی کے سابق سسرخالد محمود نے ملاقات کی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔اس موقع پر سابق چیئرمین پی سی بی نے وزیراعظم کو کرکٹ کے معاملات پر آگاہ کیا۔ کرکٹ کے باخبر حلقوں میں وزیراعظم سے خالد محمود کی ملاقات کو بڑی اہمیت دی جا رہی ہے ۔اس بات کا قوی امکان ہے کہ خالد محمود کو رمیز راجہ کی جگہ چیئرمین پی سی بی بنا یا جائے گا۔خیال رہے کہ خالد محمود ریٹائرڈ بیوروکریٹ ہیں اورواپڈا میں اعلیٰ عہدے پر فائز رہے ہیں ۔
وزیراعظم سے خالد محمود کی ملاقات ،چیئرمین پی سی بی بنائے جانے کا امکان








