اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف مارچ میں بڑی تعدادمیں شرکت کرنے پرعوام کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بھر سے نکلنے پر قوم کا شکریہ،
خاص طور پر ان خاندانوں، خواتین اور بزرگوں کا جنہوں نےکچھ شہروں میں بارش کی وجہ سے مشکلات کا مقابلہ کیا،پیرکواپنے ٹوئٹرپیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ بڑے پیمانے پر مہنگائی کے خلاف ہمارے احتجاج میں شامل ہونے اور امریکی حکومت کی تبدیلی کی سازش کے ذریعے مسلط کردہ بدمعاشوں کی درآمدی حکومت کو واضح طور پر مسترد کرنے پر قوم کا شکریہ
Thank you to the nation for coming out across Pakistan, esp the families, women & elderly who braved difficulties & in some cities rain, to join our protest against massive inflation & clearly reject Imported Govt of crooks imposed by US regime change conspiracy #مہنگائی_نامنظور pic.twitter.com/F6fpP6pJua
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 20, 2022









