بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مکہ مکرمہ میں وفات پانے والے پاکستانی عازم حج سید خیر محمدکی شرائع قبرستان میں تدفین کردی گئی

مکہ مکرمہ (ممتازرپورٹ)مکہ مکرمہ میں وفات پانے والے پاکستانی عازم حج سید خیر محمد کی ورثاء کی اجازت سے مکہ مرمہ کے شرائع قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈی جی حج مکہ ابرار مرزا اور ڈائریکٹر حج ساجد منظور اسدی نے شرکت کی۔

مکہ مکرمہ میں قائم میڈیا سیل کے مطابق سید خیر محمد 8 جون کو براہ راست مدینہ منورہ آئے تھے جہاں سے 8 دن قیام کے بعد مکہ مکرمہ آئے جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا ۔ اپنے ہوٹل میں قیام کے دوران ان کی اچانک طبیعت خراب ہوئی اسپتال لے جاتے ہوئے راستہ میں ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین سے تھا ۔

ان کی نماز جنازہ میں ڈی حج مکہ ابرار مرزا، ڈائریکٹر حج ساجد منظور اسدی سمیت پاکستان حج مشن کے دیگر افراد نے شرکت کی ۔ مرحوم کی عمر 53 سال سے زائد تھی۔