بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کی صرف 35 فیصد سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس فعال، فافن کی رپورٹ

اسلام آباد:  سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس پرفری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق پاکستان کی صرف 35 فیصد سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس فعال ہیں۔ 166 میں سے صرف 58 جماعتوں کی ویب سائٹس جزوی پر فعال ہیں۔
فافن کے مطابق پارلیمنٹ میں موجود 20 میں سے 14 جماعتوں کی ویب سائٹس فعال ہیں۔ بیشترجماعتیں آئینی تقاضوں کے برخلاف ویب سائٹس پرمعلومات فراہم نہیں کرتیں۔ صرف 40 جماعتوں نے مرکزی عہدیداران کی فہرست شائع کی۔ صرف 6 جماعتوں نے ایگزیکٹو کمیٹی اراکین کی تفصیلات دی۔
فافن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا ویب سائٹس کا متبادل نہیں، مالی شفافیت سب سے کم رپورٹ ہونے والا شعبہ ہے، صرف ایک جماعت نے مالی گوشوارے شائع کیے، کسی ویب سائٹ پر امیدواروں کے انتخاب کا طریقہ شامل نہیں، کسی ویب سائٹ پر جنرل کونسل کی تفصیلات دستیاب نہیں۔
فافن نے جماعت اسلامی کی ویب سائٹ سب سے معلوماتی قرار دے دی جبکہ پی ٹی آئی کی ویب سائٹ وی پی این کے ذریعے ہی قابلِ رسائی ہے۔