بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی نیٹ فلکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کا انتظار ختم، ٹریلر تیار

پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کا طویل انتظار بالآخر ختم ہونے کو ہے کیونکہ اس کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری ہونے والا ہے۔

معروف مصنفہ فرحت اشتیاق نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ سیریز کا پہلا آفیشل ٹریلر، میوزک اور آفیشل ساؤنڈ ٹریک 24 نومبر کو ریلیز ہو گا۔

مقبول ناول پر مبنی اس سیریز میں ماہرہ خان، فواد خان، ہانیہ عامر، احد رضا میر، حمزہ علی عباسی، اقرا عزیز، صنم سعید اور بلال اشرف سمیت کئی نامور فنکار شامل ہیں۔

مومنہ درید کی ہدایت کاری اور پروڈکشن میں بننے والی سیریز ابتدائی طور پر 2025 میں ریلیز ہونا تھی، تاہم مختلف وجوہات کے باعث تاخیر کا شکار ہو گئی۔

مزید پڑھیں:ننکانہ، بابا گرو نانک کی جنم دن تقریبات، 3 ہزار سکھ یاتریوں کو ویزے جاری

اعلان کے بعد مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ بعض صارفین سیریز کے لیے پُرجوش ہیں، جبکہ کچھ نے اپنے پسندیدہ ناول کی ڈرامائی تشکیل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔تاہم سیریز کی مکمل ریلیز کی حتمی تاریخ تاحال واضح نہیں کی گئی۔