اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان میں تعینات انڈونیشیاء کے سفیر آدم مولاوارمین توجیو نے کہا ہے کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے اور یہاں کے عوام با صلاحیت، انسان دوست اور محنتی ہیں اور اُن میں معاشی و سماجی میدان میں ترقی کی بھر پور صلاحیت موجود ہے
دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ دوستی کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہیں اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے کمشنر سردار وقار شہزاد ایڈووکیٹ سے ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر باہمی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے کہا کہ انڈونیشیاء اور سوات میں بہت چیزیں مشترکہ ہے، انہوں نے کہا کہ انڈونیشیاء پاکستان کی سیاحت، تاریخ، اکانومی اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے میں تعاون کرسکتا ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔










