بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاق اور کے پی حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر معاملات طے پاگئے

اسلام آباد: وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر معاملات طے پاگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اگست میں این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی ہوگی، تمام صوبوں کو خطوط جاری کردیےگئے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے این ایف سی نظرثانی معاملے پر ممبرکا نوٹی فکیشن بھی کردیا ہے۔ خیبرپختونخوا سے این ایف سی پر نظرثانی کے لیے ممبر کا نام مانگا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے تصدیق کی ہےکہ این ایف سی ایوارڈ سمیت خیبرپختونخوا کے متعدد معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے، این ایف سی سمیت سی سی آئی میں جو معاملات رکھے تھے انہیں منوایا ہے۔