بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قیام پاکستان کے 75سال ،ریڈیوپاکستان سے خصوصی پروگراموں کے سلسلے کا آغاز

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ریڈیو پاکستان نےقیام پاکستان کو75سال پورے ہونےکی تقریبات کے سلسلے میں پروگراموں کے سلسلے کا آغاز کرد یا،ان پروگراموں کے ذریعے آزادی حاصل کرنےکے بعدسے مختلف شعبوں میں طے کی گئی ترقی کی منزلوں کواجاگر،نوجوان نسل کو پاکستان کے قیام کے مقصد سے آگاہ اورحب الوطنی اور قومی یکجہتی کے جذبے کوفروغ دیاجائےگا۔ ان پروگراموں میں ٹاک شوز، انٹرویوز، رپورٹس، دستاویزی پروگرام، کوئز مقابلے اوربانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح اورتحریک پاکستان کے ممتاز رہنماؤں کی تقریروں کے اقتباسات شامل ہیں۔ خبروں اور حالات حاضرہ اور پروگرام کے شعبے پاکستان کی تاریخ، اہم واقعات اور گزشتہ75برس میں مختلف شخصیات کی طرف سے کامیابیوں اورنمایاں خدمات کو اجاگرکریں گے۔ریڈیو پاکستان ملک بھرمیں اپنے تمام سٹیشنز اوریونٹوں سے مختلف پروگرامز نشرکررہاہے”ریڈیو شو“ بھی75 سالہ تقریبات کے سلسلے میں پیش کئے جائیں گے۔یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ملک بھر میں پنجابی، سندھی، بلوچی، پشتو، سرائیکی، براھوی، ہندکو، بلتی، شینہ اور پہاڑی زبانوں میں آزادی میلوں کابھی انعقادکیاجائےگا۔حب الوطنی، سماجی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی جسے موضوعات پر مبنی ہفتہ وارڈرامے پیش کئے جائینگےجو رواں سال اگست تک جاری رہیں گے۔14اگست2022 کو خصوصی مشاعرہ بھی نشرکیا جائے گا۔معروف شعراء، قوم اور اس کے ہیروزکو اپنے کلام کے ذریعے خراج تحسین پیش کریں گے۔