بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی میں شمولیت کافیصلہ خاندا ن ،حلقے،مونس الٰہی کی مشاورت سےکروں گا، حسین الٰہی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما ورکن قومی اسمبلی چودھری حسین الٰہی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق فیصلہ خاندا ن ،حلقے کے عوام اورمونس الٰہی کی مشاورت سےکروں گا ۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے حسین الٰہی نے کہاکہ آخری فیصلہ عوام کا ہوتاہے ،عوام کی رائے سب کے سامنے ہے اور سب کو نظر آرہی ہے ،جب ہم نے عوام میں جانا ہے تو فیصلہ عمران خان کا ہی ہوگا اور بھاری اکثریت سے ہوگا۔پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق حسین الٰہی نے کہا کہ ابھی اس حوالے سے فیصلہ نہیں کیا،فیملی ،حلقے ،مونس الٰہی سے مشاورت کر کے فیصلہ کروں گا ۔پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ احتجاج سب کاحق ہے،کیامولانافضل الرحمٰن کے لانگ مارچ کو روکاگیا تھا،بلاول بھٹو کراچی سے لانگ مارچ لے کر آئے انہیں کسی نے روکا،کیامریم نواز کے مارچ کو روکاگیا؟