اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کی عمران خان پر تنقید پر ردعمل میں کہا کہ تنظیم سازی کے ماہر طلال چودھری سے زیادہ انقلاب کی تیاری اور ترتیب کون جان اور سمجھ سکتا ہے ، واقعی انقلاب پاکستان کی نہیں لندن کی ٹھنڈی ہوائوں میں بیٹھ کر بڑکیں مارنے سے آئے ہیں ۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ طلال چودھری آپ نقیب انقلاب اور مفکر انقلاب بننے کے بجائے تنظیم سازی والی مصروفیات پر توجہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ لازوال مہنگائی ،بے مثال لوڈشیڈنگ اور ملک کا دیوالیہ پن انہیں ممکنات میں سے ہے ،طلال چودھری بیگم صفدر اعوان کی خوشنودی کے چکروں میں ارسطو اور سقراط بننے کی کوشش نہ کریں ۔خیال رہے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا تھا کہ نوازشریف کی ٹیم واقعی ناممکن کو ممکن کر سکتی ہے اور ان کی ممکنات سے اس وقت سارا پاکستان مستفید ہورہا ہے ۔
طلال چودھری مفکر انقلاب نہ بنیں ،تنظیم سازی پر توجہ دیں ،فیاض چوہان








