بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی پی 167ہنگامہ آرائی،ن لیگ،پی ٹی آئی کے امیدوار الیکشن کمیشن طلب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں پی پی 167 ضمنی الیکشن میں ہنگامہ آرائی پر اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی امیدواروں کو 23 جون کو طلب کرلیا جبکہ سی سی پی او لاہور سے پی پی 167 ضمنی الیکشن پر رپورٹ طلب کرلی ہے،
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 240 الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی پر مصطفیٰ کمال کو 22 جون کو طلب کرلیا ہے۔