بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

این اے 240 کا الیکشن، کیمپوں میں سے 22 فیصد پر مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی، فافن

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے کہا ہے کہ شہر قائد کے حلقے این اے 240 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پولنگ اسٹیشنز کے قریبی علاقوں میں پارٹی کیمپ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تھی، ان کیمپوں میں سے 22 فیصد پر مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی۔
یہ بات فافن نے حلقہ این اے 240 کے حوالے سے جاری کردہ اپنی تازہ رپورٹ میں کہی ۔
فافن کی رپورٹ کے مطابق این اے 240 ضمنی انتخاب میں تشدد کے دو ہائی پروفائل واقعات ہوئے، پولنگ اسٹیشن نمبر 52 کے باہر حریف جماعتوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، لانڈھی ے میں ایک پارٹی کے ایک اہم رہنما کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ ہوا۔
فافن نے کہا کہ حلقے میں خوف سے ووٹرز کے باہر جانے اور ووٹ ڈالنے کی حوصلہ شکنی ہوئی، جنرل الیکشن میں 37.38فیصد کے مقابلے میں غیر معمولی 8.38فیصد ووٹرز ٹرن آؤٹ رہا۔
فافن کی رپورٹ کے مطابق این اے 240 میں 440 بیلٹس کو گنتی سے خارج کر دیا گیا، کامیاب اور رنر اپ کے درمیان جیت کا فرق محض 65 ووٹوں کا تھا۔
فافن نے واضح طور پر اپنی جاری کردہ رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر خفیہ اسکرینیں غائب تھیں اورووٹرز کی تصدیق کے اقدامات نہ ہونا بھی بے ضابطگیاں تھیں۔