کراچی (نیوز ڈیسک )منگل کے روز ملک کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی دیکھی گئی۔
منگل کے روز عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالرز کمی کے بعد ایک ہزار 833 ڈالرز ہوگئی ہے۔
مقامی صرافہ بازاروں میں کئی روز بعد منگل کو سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، اس طرح فی تولہ سونا 100 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 47 ہزار 150 روپے جب کہ 10 گرام سونے کے بھاؤ پر 86 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 26 ہزار 157 روپے ہوگئے۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں چاندی کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 560 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت ایک ہزار 337 روپے 44 پیسے پر مستحکم رہی۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی








