بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں اتحادی وزراکے نہ آنےپر چہ مگوئیاں

اسلام آباد( ممتازنیوز)اختلافات یا کوئی اور وجہ؟وفا قی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں حکومت کے اتحادی وزرا اسعد محمود ، امین الحق اور طارق چیمہ شریک نہیں ہوئے جب کہ دو گھنٹے طویل انتظار کرانے پر وفاقی وزیر سینیٹر طلحہ احتجاجاً واپس چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلا س کے بعد میڈیا کو دی جانے والی بریفنگ میں اتحادی وزرا اسعد محمود ، امین الحق اور طارق چیمہ نہیں آئے حالانکہ اس سے پہلے ہر اجلاس کے بعد دی جانے والی بریفنگ میں اتحادی وزرا لازمی شریک ہوتے تھے۔مذکورہ اتحادی وزرا کے بریفنگ میں نہ آنے پرمختلف چہ مگوئیاں ہورہی ہیں۔ علاوہ ازیں بریفنگ کے لئے دوگھنٹے انتظار کرائے جانے پر جے یو آئی کے سینیٹر طلحہ محمود بھی ناراض ہوگئے اور وہ احتجاجاً وہاں سے واپس چلے گئے ۔دریں اثناطویل انتظارکرانے پر صحافیوں نے بھی شدید احتجاج کیا اور پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا تاہم احسن اقبال اور قمر زمان کائرہ نے اس پر معذرت کی اور آئندہ ایسا نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی جس پر صحافیوں نے بائیکاٹ ختم کردیا۔