بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس کل ہوگا،عسکری حکام بریفنگ دیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس کل ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کی بجائے وزیراعظم آفس میں ہوگا،سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف اجلاس کی صدارت کریں گے۔پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی میں حکومت اور اپوزیشن کے 29ممبران ہیں ۔ نئی کمیٹی کی تشکیل نہ ہونے کے باعث پرانی کمیٹی کے ارکان ہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اسمبلی ویب سائٹ پر جاری لسٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض قومی سلامتی کمیٹی کے رکن نہیں تاہم ذرائع کےمطابق نشاندہی ہونے پر راجہ ریاض کو رکن بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔اس کے علاوہ پرانی 29رکنی کمیٹی کے وزیردفاع خواجہ آصف بھی ممبر نہیں ہیں جنہیں اجلاس میں خصوصی دعوت پر بلائے جانے کا امکان ہے۔ شیخ رشید اور شاہ محمود قریشی تاحال پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے ممبر ہیں۔اس کے علاوہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں وزیراعظم شہبازشریف، وزیرخارجہ بلاول بھٹو ،شاہ زین بگٹی اخترمینکل ، اعظم نذیر تارڑ،مولاغفورحیدری،اعظم سواتی ،فیصل سبزداری،یوسف رضاگیلانی ،طارق بشیر چیمہ،غوث بخش مہر،خالدمگسی،دلاورخان،کامل علی آغا،حیدرہوتی ،اسعدمحمود،خالدمقبول صدیقی، انوارالحق کاکڑ، ڈاکٹرشہزاد وسیم، سینیٹرہدایت اللہ، شیری رحمٰن، محمدقاسم طاہر، سینیٹرشفیق ترین ودیگرشامل ہیں۔کمیٹی کے اجلاس میں عسکری حکام قومی سلامتی کے امور سے متعلق بریفنگ دیں گے۔