نئی دہلی:بھارت نے کہاہے کہ اسرائیل اورایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظرمیں وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ ایران میں مقیم بھارتی شہریوں بالخصوص طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایران میں موجود بھارتی سفارت خانہ مسلسل مقامی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور بھارتی طلباء سے رابطے میں ہے تاکہ ان کی خیریت اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ بعض طلباء کو سفارت خانے کی مدد سے ایران کے نسبتاً محفوظ علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے، جب کہ دیگر ممکنہ آپشنز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ آئندہ اقدامات سے متعلق مزید اپ ڈیٹس جلد فراہم کی جائیں گی۔
اسرائیل،ایران کشیدگی، صورتحال پر گہری نظر ہے،بھارت








