بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران مکمل سرنڈر کرے، خامنہ ای آسان ہدف، معلوم ہے کہاں چھپے ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمیں بالکل معلوم ہے کہ نام نہاد ’سپریم لیڈر‘ کہاں چھپے ہوئے ہیں، وہ ایک آسان ہدف ہیں، لیکن وہاں محفوظ ہیں، ہم فی الحال اسے ختم (قتل) کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
اپنے ٹروتھ سوشل میڈیا پر ایک پیغام میںصدر ٹرمپ نے کہا کہ لیکن ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ میزائل عام شہریوں یا امریکی فوجیوں پر داغے جائیں، ہمارا صبر ختم ہوتا جا رہا ہے، اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ!
انہوں نے کہا کہ اب ہمیں ایران کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول حاصل ہے، ایران کے پاس اچھے فضائی ٹریکرز اور دیگر دفاعی سازوسامان موجود تھا، اور وافر مقدار میں تھا، لیکن وہ امریکی ساختہ، تخلیق کردہ، اور تیار کردہ سامان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک ’اچھے پرانے امریکا‘ سے بہتر نہیں کر سکتا۔