بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، صاحبزادے پر حملے پر تشویش کا اظہار

 

اسلام آباد :  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صدر مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے مولانا کے صاحبزادے اسجد محمود پر حملے اور انہیں اغوا کرنے کی ناکام کوشش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لانے کے احکامات جاری کیے۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔