بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیب ترامیم، پی ٹی آئی نےسینئر قانون دان خواجہ حارث کی خدمات حاصل کرلیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نیب قوانین میں ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے سینئر قانون دان خواجہ حارث کی خدمات حاصل کرلیں۔پی ٹی آئی کے رہنمافوادچودھری کے مطابق نیب قوانین میں ترامیم کو کل سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔واضح رہے کہ خواجہ حارث کا شمارسینئروکلامیں ہوتا ہے ،وہ فوجداری مقدمات کے ماہرسمجھے جاتے ہیں جب کہ وہ شریف خاندن کے متعدد کیسزمیں وکیل رہے ہیں ۔