بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  اسحاق ڈار کی 26جون کو پاکستان واپسی کی افواہیں ،وزارت خزانہ سنبھالنے کا امکان

اسلام آباد(ممتازرپورٹ)سابق وزیرخزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنماسینیٹر اسحاق ڈار کی 26جون کو پاکستان واپسی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔ کہاجارہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور ان کی معاشی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں ،اس لئے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو پاکستان واپس بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی قائد کی ہدایت پر اسحاق ڈار نے پاکستان واپسی کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی اوران کی 26جون کو پاکستان واپسی کی ٹکٹ کی بھی تصدیق کی جارہی ہے۔اسحاق ڈار پاکستان پہنچنے کے بعدسب سے پہلے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گےاور اس کے بعد وزارت خزانہ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے نوازشریف کی سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی کابینہ میں بطوروزیرخزانہ حلف اٹھایا تھا تاہم اسی دوران وہ بیرون ملک چلے گئے تھے جس کے بعد واپس نہیںآئے۔