لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کابینہ کی تشکیل کے دوسرے مرحلے میں پیر کو 17 نئے وزراء کے حلف اٹھانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق صوبے میں حکمران اتحادی جماعتیں پیپلزپارٹی اور ن لیگ بھی قلمدانوں پراتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے۔
رہنما پیپلزپارٹی علی حیدرگیلانی کو آبپاشی، حسن مرتضٰی کو زراعت کاقلمدان ملنے کا امکان ہے جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے عثمان محمود کو اسکول ایجوکیشن دینے پر زور دیا جارہا ہے۔
لیگی رہنما رانا مشہود ہائرایجوکیشن کا قلمدان سنبھالیں گے جبکہ بلال یاسین کو وزيرخوراک پنجاب کا قلمدان ملنے کاامکان ہے۔
دوسری جانب پنجاب کابینہ میں لیگی رہنما مجتبیٰ شجاع الرحمن کو ایکسائز کا قلمدان دينے کی تجويز زیر غور ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کابینہ کے 8 ارکان نے 31 مئی کو حلف اٹھایا تھا، حلف اٹھانے والوں میں مسلم لیگ (ن) کے رانا اقبال، اویس لغاری، ملک احمد خان، خواجہ سلمان رفیق، عطا تارڑ اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے حسن مرتضیٰ اور علی گیلانی شامل تھے۔
پنجاب کابینہ کے 17 نئے وزراء کی پیر کو حلف برداری متوقع








