کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کی سوتیلی والدہ انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کی سوتیلی والدہ انتقال کر گئیں،مرحومہ کچھ دنوں سے کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھی۔ مرحومہ کی تدفین کل نوابشاہ بالو جا قبا قبرستان میں کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری سمیت بڑی سیاسی شخصیات شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ شہباز شریف نے صدر آصف زرداری کی والدہ زریں آرا بخاری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ۔
ادھرچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا۔









