بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رحمت للعالمین اتھارٹی میں سفارش پر بھرتیوں کا انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رحمت للعالمین اتھارٹی میں سفارش پرسات اعلیٰ افسران کی بھرتی کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں دستاویزات کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ سابق وزیر اعظم کی ہدایت پر رحمت للعالمین اتھارٹی میں بھرتی کیلئے عمر اور تعلیم کی شرائط ختم کی گئیں۔
چیئرمین تحریک انصاف کی خصوصی سفارش پر ایم سکیل کی 7 بھرتیوں کیلئے عمر اور تجربے کی شرائط ختم کی گئیں۔
تحریک انصاف کے ساڑھے 3 سالہ دورِ حکومت میں ایک درجن سے زائد اداروں میں 84تعیناتیاں عمل میں لائی گئی تھیں۔
گزشتہ دور حکومت میں ایک درجن سے زائد قومی اداروں میں ایم پی سکیل کی 87بھرتیاں عمل میں لائی گئیں۔ اس دوران ایم پی ون سکیل کی 24، ایم پی ٹو سکیل کی 17اور ایم پی تھری اسکیل کی 43بھرتیاں ہوئیں۔
گزشتہ 4 سال میں منسٹری آف ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام میں 20، وزارت پاکستان ریلوے میں 21، فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ میں 8، وزارت خارجہ امور میں 5، میری ٹائم افیئرز میں 4، پاورٹی ایلیویشن اینڈ سوشل سیفٹی میں 3 ایم پی تعیناتیاں کی گئیں۔