بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کم آمدن والوں پربھی ٹیکس لگے گا، کچھ اثاثے بیچنے و نجکاری پر غورکررہے ہیں، وزیرخزانہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت جتنی کم ہوگی اس کا فائدہ عوام کودیں گے، گزشتہ حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے کم آمدن والوں پر بھی ٹیکس لگے گا،اشرافیہ اتناٹیکس نہیں دیتی جتناان کو دیناچاہیے،دنیا بھر میں حکومتیں پٹرول پر ٹیکس لگاکر پیسہ کماتی ہیں ،پٹرول کی کھپت دیکھ کر پٹرولیم لیوی کا فیصلہ کریں گے،آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا تو زرمبادلہ کے ذخائر بہترہوجائیں گے،کچھ اثاثے بیچنے اور نجکاری کرنے پر بھی غورکررہے ہیں،ایک فیصدشرح سود بڑھانے کی خبر بالکل غلط ہے،۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ عمران خان کی پالیساں ہمیں ڈیفالٹ کے دہانے پر لے آئی تھیں، پی ٹی آئی حکومت نے پانچ ہزار ارب روپے کا اس سال خسارہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس لگانا کو ئی اچھی بات نہیں نہ ہی لوگ خوشی سے ٹیکس دیتے ہیں ،ہم نے بہت سے طریقوں سے ٹیکس نیٹ کو بڑھایا اورگہراکیا ہے، گزشتہ حکومت کے معاہدے کی وجہ سے کم آمدن والوں پر بھی ٹیکس لگے گا۔انہوں نے کہاکہ اشرافیہ اتناٹیکس نہیں دیتی جتناان کو دیناچاہیے،آئی ایم ایف نے جی آئی ڈی سی پر 200ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی تجویزنہیں مانی ۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس ہدف میں 438ارب روپے کا اضافہ کررہے ہیں،غیرملکی اثاثوں پر ایک فیصدٹیکس مانگا ہے،امیرترین افراد اور کمپنیوں پر ون ٹائم ٹیکس لگارہے ہیں،صوبوں کو بھی معلوم ہے وفاق کے بجٹ کا کیاحال ہے۔ایک سوال پر وزیرخزانہ نے کہاکہ پٹرولیم لیوی کاٹارگٹ 750ارب روپے سے کم نہیں کیا ہے،پٹرول کی کھپت دیکھ کر پٹرولیم لیوی کا فیصلہ کریں گے،پٹرولیم لیوی لگے گی لیکن یہ نہیں کہہ سکتا کہاں تک جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کب ایساہواکہ سیلزٹیکس اور لیوی نہ لگی ہو،دنیا بھر میں حکومتیں پٹرول پر ٹیکس لگاکر پیسہ کماتی ہیں ۔انہوں نےکہاکہ سبسڈی بھی بالواسطہ عوام کوہی دینی پڑتی ہے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمت جتنی کم ہوگی اس کا فائدہ عوام کودیں گے۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ایک دودن کے اندر چین سے دواعشاریہ تین ارب ڈالر آجائیں گے،توقع ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے قرضے بھی ریرول ہوں گے،سعودی عرب،یواے ای اور قطرکے سفیروں سے مل چکاہوں ،اب چین کے سفیر سے ملوں گا ۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا تو زرمبادلہ کے ذخائر بہترہوجائیں گے،کچھ اثاثے بیچنے اور نجکاری کرنے پر بھی غورکررہے ہیں۔وزیرخزانہ نے کہاکہ عمران خان کی پاؤں پیرپکڑنے اور جوتے پالش کرنے کا باتوں کا کیا جواب دیا جائے،عمران خان خود پسندی کا شکار ہیں اور جھوٹ کی بنیاد پر باتیں کرتےہیں، مخالفین کو جیل میں ڈالنے کے جگرمیں ملک کو یہاں لے آئے،اخلاق سے گری ہوئی جھوٹی باتیں کرنا کسی عمررسیدہ کو زیب نہیں دیتاپتہ نہیں عمران خان کے ذہن میں کیا ہے جوایسی باتیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہبازحکومت نے کڑے فیصلے لے کرملک کو بچایا ہے،ہم نے امپورٹ سلوکرنے کی کوشش کی ہے،ایک فیصدشرح سود بڑھانے کی خبر بالکل غلط ہے،بجٹ کے کچھ نمبرز میں فرق ہے جس کی وجہ سے وقت لگ رہاہے۔