استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے صوفی بزرگ شیخ محمد آفندی 93برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق شیخ محمد آفندی کچھ عرصے سے گردے کے عارضے میں مبتلا اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
واضح رہے کہ ترکی میں قرآن پاک کی تعلیم کے فروغ میں شیخ آفندی کی خدمات کو ہمیشہ سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا۔ ترک صدر کا شمار بھی شیخ محمد آفندی کے عقیدت مندوں میں ہوتا ہے۔
ترکی کے صوفی بزرگ شیخ محمد آفندی انتقال کر گئے








