بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ ہے، گیس مزید مہنگی کریں گے ، مصدق ملک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ابھی تک تو اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ ہے، گیس کی قیمت نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ تمام جماعتیں یکسوئی اور یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں، تمام جماعتوں نے یکسوئی کے ساتھ بڑے فیصلے کیے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع پر 1532 ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں جب کہ ملک کو برباد کرنے کے کارخانے7 ہزار ارب کے ہیں، جس طرح پاکستان کو چلایا جارہا تھا کسی اورملک کو چلایا جاتا تو وہ دیوالیہ ہو جاتا۔
سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ مشکل فیصلوں کی سیاسی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، 5،6 مہینے کے سخت فیصلوں کے بعد ملک میں معاشی طور پر استحکام آئے گا۔
وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے واضح کیا کہ حکومت پی ایس او کے ذریعے تیل خریدتی ہے، تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو 30 دن کے بعد لوگوں تک اس کے اثرات پہنچتے ہیں، تیل کی قیمت کم ہو جائے تو بھی ایک مہینے کے اندر اس کے اثرات سامنے آجاتے ہیں، کروڈ آئل 124 سے 108 روپے پر آگیا ہے۔
ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ہماری ریفائنریز پرانے زمانے کی ہیں، پارکو میں ابوظہبی اور حکومت پاکستان دونوں کی انویسٹمنٹ ہے۔