سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ایک مقدمے کی اہم عدالتی دستاویزات کوریئر گاڑی سے چوری ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق، سپریم کورٹ کے کورٹ ایسوسی ایٹ نے مقدمے کے فریق کو آگاہ کیا کہ کیس سے متعلقہ کاغذات کوریئر سروس کے ذریعے کراچی رجسٹری سے اسلام آباد بھجوائے جا رہے تھے، تاہم دورانِ سفر کوریئر سروس کی گاڑی کو چھین لیا گیا، جس کے نتیجے میں عدالتی دستاویزات بھی غائب ہو گئیں۔
کورٹ ایسوسی ایٹ نے فریق کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر متبادل درخواستیں اور دستاویزات دوبارہ عدالت میں جمع کروائیں، تاکہ کیس کی کارروائی متاثر نہ ہو۔
اس واقعے نے دستاویزات کی ترسیل کے موجودہ طریقہ کار پر سوالیہ نشان لگا دیا اور اس بات کی ضرورت ہے کہ عدالتوں کی حساس فائلوں کی منتقلی کے لیے مزید محفوظ اور مؤثر نظام اپنایا جائے۔








