بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

وفاقی حکومت نے عوام کو ایک اور ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمتوں میں مزید تین، تین روپے کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق 19 نومبر 2026 کو صرف ایک روز کے لیے ہوگا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کے منظور کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر مزید کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول گزشتہ روز کے 325 روپے سے کم ہو کر 322 روپے فی لیٹر پر آ گیا ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 358 روپے سے گھٹ کر 355 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق 19 نومبر 2026 کے لیے ہوگا۔