اسلام آباد(صغیر چوہدری )سی ڈی اے کے کمرشل پلاٹوں کا نیلام عام تیسرے دن کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا ۔ نیلام عام میں اب تک 8 کمرشل پلاٹس اور بلیو ایریا پارکنگ پلازے کی 4 دکانیں مجموعی طور پر 19.56 ارب روپے میں نیلام کی گئی ہیں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کمرشل پلاٹس کی شفاف نیلامی کے عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کی ۔نیلام عام کے تیسرے دن بھی سرمایہ کاروں نے سی ڈی اے پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سرمایہ کاروں نے بلیو ایریا پارکنگ پلازہ میں دکانوں کی خریداری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور نیلامی کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔نیلام عام کے تیسرے دن دکان نمبر 8-A بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کو 14.57 کروڑ میں نیلام کیا گیا جبکہ دکان نمبر 10-A بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کو 14.32 کروڑ میں نیلام کیا گیا ۔دکان نمبر 12-A بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کو 14.67 کروڑ میں نیلام کیا ۔ دکان نمبر 8-C بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کو 9.43 کروڑ میں نیلام کیا گیا پلاٹ نمبر 20 پٹرول پمپ کیٹیگری I-14 مرکز میں واقع 1.64 ارب میں نیلام کیا گیانیلام عام کے دوسرے دن پلاٹ نمبر 1-E واقع F-11/1 میں تقریباً 25.13 کروڑ میں نیلام کیا گیا۔جبکہ نیلام عام کے پہلے دن بلیو ایریا (8-G) کا پلاٹ نمبر 13 تقریباً 7.24 ارب روپے میں نیلام ہوابلیو ایریا (8-G) کا پلاٹ نمبر 14 تقریباً 4.16 ارب روپے میں نیلام کیا گیا بلیو ایریا (8-G) کا پلاٹ نمبر 12 تقریباً 3.60 ارب روپے میں نیلام کیا گیا ۔آئی چودہ کا پلاٹ نمبر 3-A تقریباً 74.932 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا۔مرکز I-14 کا پلاٹ نمبر 3B کو 70.932 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیامرکز I-14 کا پلاٹ نمبر 10A کو 66.932 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا۔نیلام عام میں سرمایہ کاروں کی بھر پور شرکت اس بات کا مکمل ثبوت ہے کہ سرمایہ کاروں نے سی ڈی اے کے زیر انتظام منعقدہ نیلام عام میں پلاٹس کی خریداری میں دلچسپی لے کے اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس اور دکانیں شفاف طریقہ کار کے مطابق سرمایہ کاری کیلئے اوپن آکشن کے ذریعے نیلام کئے پیش کی گئیں۔سہہ روزہ نیلامی میں 46 پلاٹس اور دکانیں اوپن نیلام عام کیلئے پیش کئے گئے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ممبر اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انجنئیرنگ سید نفاست رضا اور ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ نے اوپن نیلام عام کی ذاتی طور پر نگرانی کررہے تھے۔اس کے علاوہ ممبر فنانس طاہر نعیم کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں ڈی جی ریسورس، ڈی جی بلڈنگ کنڑول، ڈی جی لاء اور دیگر افسران شامل تھے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کی آگاہی کیلئے سی ڈی اے نے انویسٹمنٹ ایکسپو کا جناح کنونشن سینٹر میں انعقاد کیا تھا ۔انویسٹمنٹ ایکسپو میں انوائرمنٹ ونگ، ایم سی آئی، سپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے انفارمیشن بوتھ قائم کئے گئے تھے۔چیئرمین سی ڈی اے نے سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی خصوصی ہدایات بھی جاری کی تھیںسرمایہ کار اور بزنس دوست اقدامات میں شامل ایک ماہ کے اندر یکمشت ادائیگی پر 5 فیصد رعایت دی گئی ہےسرمایہ کاروں کو امریکی ڈالر میں یکمشت ادائیگی میں 5 فیصد اضافی رعایت کی سہولت بھی حاصل ہوگیہر قدم پر سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے سی ڈی اے کی فیسلییٹیشن ٹیم رہنمائی کرے گی، چئیرمین محمد علی رندھاوا نے کہا کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی اسلام آباد شہر کی تعمیر و ترقی، سیکٹر ڈیویلپمنٹ، روڈ انفراسکٹچر کی بہتری اور بیوٹیفکیشن پر خرچ کی جائے گی تاکہ اسلام آباد کو ایک ماڈل اور مثالی شہر بنانے میں مدد مل سکے۔
سی ڈی اے کمرشل پلاٹوں کے نیلام عام ،سرمایہ کاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا








