بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

داڑھی کے ڈیزائن بنانے کے خلاف قرارداداسمبلی میں جمع کر ا دی گئی

پنجاب اسمبلی میں داڑھی کے ڈیزائن بنانے کے خلاف قرارداد جمع کروا دی گئی، جس میں اس عمل کو سنت نبوی ﷺ کی توہین قرار دیتے ہوئے وفاقی سطح پر قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی رخسانہ کوثر کی جانب سے پیش کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ

داڑھی مبارک خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی عظیم سنت ہے، اور اس پر کسی بھی قسم کی ڈیزائننگ کرنا نہ صرف گناہ ہے بلکہ سنت کی توہین کے مترادف ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایسے افراد جو داڑھی پر ڈیزائننگ کرواتے ہیں یا کرتے ہیں، وہ سنت مبارکہ کا مذاق اڑاتے ہیں اور اس عمل کے ذریعے مذہبی جذبات کو مجروح کرتے ہیں۔

رخسانہ کوثر نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر قانون سازی کرے تاکہ داڑھی پر ڈیزائننگ کرنے والوں اور یہ عمل انجام دینے والے حجاموں کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے۔