بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اقتدار کھو کر عمران خان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں رہی، بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر رانجھا

اسلام آباد(ممتاز نیوز)سابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر رانجھا نےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے الزامات کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان قوم کو عمران خان کی باتوں پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں،اسی طرح عمران خان نے نجم سیٹھی پر بھی الزام لگائے،

جمعہ کواپنے بیان میں انہوں نےکہاکہ عمران خان کے بارے میں بہت کچھ پتہ ہے سب میڈیا کو بتا دوں گامیں نے آفر کی کہ کمیشن بناتے ہیں لیکن پہلے حلف نامے پر دستخط ہوں گےجو غلط ثابت ہوا پھانسی گھاٹ تک جائے گا،انہوں نے کہاکہ اقتدار کھو کر عمران خان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں رہی،عمران خان جھوٹا شخص ہے قوم کو اس کی باتوں میں نہیں آنا چاہیے،

عمران خان اداروں کو بد نام کرنے کے لیے الزام دہرا رہا ہے،عمران خان اخلاقی اور مالی معاملات میں کرپٹ شخص،اس شخص نے ہر ایک کو الزام لگانا وطیرہ بنا لیا ہے،عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں میرے علاقے میں آکر الیکشن لڑیں میں انہیں ہرا دوں گا،واضح رہے کہ عمران خان نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر رانجھا پر 2013کاالیکشن ن لیگ کیلئے مینیج کرنے کا الزام لگایا تھا