بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینیٹ الیکشن: کاغذاتِ نامزدگی واپس نہیں لیں گے، عرفان سلیم

پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹ کورنگ امیدوار عرفان سلیم نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت کاغذاتِ نامزدگی واپس نہیں لیں گے۔
عرفان سلیم نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور عوام کے ووٹوں سے قائم ہوئی،ہم اس پر کوئی دھبہ نہیں لگنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس گھر جوڑ اور سازشی نظام کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں، جو سینیٹ الیکشن میں کھیل کھیلا جا رہا ہے، اسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اور خیبر پختونخوا اسمبلی کو جھکنے نہیں دیں گے۔