بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

50 ہزارسے زائد ماہانہ تنخواہ لینے والا اب ہر شہری کتنا ٹیکس دے گا ؟ نئی بجٹ تجاویز سامنے آ گئیں

اسلام آباد (کامرس ڈیسک )تنخواہ دار طبقے کیلئے نئی ٹیکس تجاویز سامنے آگئی ہیں جس میں صرف 50 ہزار روپے ماہانہ کمانے والے کو ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے جبکہ عائد کیئے جانے والے فکسڈ ٹیکس کو 30 جون 2023 سے ختم کر دیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق 50 ہزار سے 1 لاکھ روپے تنخواہ دار پر 15 ہزار روپے فکس ٹیکس سالانہ لگے گا ، 1 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 12.5 فیصد ماہانہ ٹیکس لگے گا ، 2سے 3 لاکھ روپے تنخواہ پر 1 لاکھ 65 ہزار سالانہ ٹیکس لگے گا۔

اس کے علاوہ 2 لاکھ سے اضافی رقم پر 20 فیصد ماہانہ ٹیکس ہو گا ،3 سے5 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر 4 لاکھ 5ہزار روپے ،3 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 2 فیصد ماہانہ ، 5ے 10 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر 10 لاکھ روپے سالانہ ٹیکس ہو گا ۔5لاکھ سے اضافی رقم پر 35.5 فیصد ٹیکس عائد ہو گا ، 10 لاکھ روپے سے زائد والے تنخواہ دار پر سالانہ 29 لاکھ روپے ٹیکس عائد ہو گا، 10 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 35 فیصد ٹیکس ہو گا ، فکسڈ ٹیکس 30 جون 2023 سے ختم کر دیا جائے گا ۔